جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ: القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کی شدید بمباری، 6 فلسطینی شہید

غزہ میں تل الحوا کے علاقے میں القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل نے شدید بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی ہلالِ احمر کے مطابق اسپتال میں عملہ، مریض اور 14 ہزار سے زیادہ بے گھر افراد موجود ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج نے ہزمہ قصبے اور جنین کے جنوبی قصبے جابہ پر بھی حملہ کیا ہے۔

العودہ اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے، اس بمباری سے عملے کے لوگ زخمی اور اسپتال کی سہولتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق شفا کمپلیکس زچگی اسپتال پر بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے بم باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 1 فلسطینی شہید اور 1 بچہ زخمی ہوا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ جو صورتحال کشمیر میں ہے وہی فلسطین میں ہے۔

دوسری جانب نابلس کے مشرق میں عسکر کیمپ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا قابض فوج سے تصادم ہوا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے رام اللّٰہ کے شمال میں الجلازون کیمپ اور بیت اللحم میں عدہ کیمپ پر دھاوا بولا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اس دوران جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو کر انڈونیشیا اسپتال پہنچے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی طیاروں نے انڈونیشیا اسپتال کے اطراف بھی بم باری کی اور اسپتال کے سامنے رہائشی اپارٹمنٹس کو بھی نشانہ بنایا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی افواج کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ شمالی غزہ میں جاری لڑائی میں گزشتہ رات ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.