غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید 111 فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اجتماعی نماز جنازہ اور تدفین غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں کی گئی، اجتماعی تدفین کیے جانے والوں کی میتیں اسرائیلی فورسز نے ضبط کر رکھی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شہیدوں کی میتیں فلسطینیوں کے حوالے کر دیں۔
اسرائیلی فورسز کی خان یونس میں اپارٹمنٹ پر بمباری
اسرائیلی فورسز کی خان یونس میں اپارٹمنٹ پر بمباری میں 10 فلسطینی شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 128 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 33 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ ناکامیاں چھپانے کیلئے اسرائیل طبی مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے کسی بھی اسپتال کو عسکری مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا۔
اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو مصر میں دھکیلنے کا منصوبہ بنایا ہے، غزہ کے شہری اپنی سرزمین چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔
Comments are closed.