فلسطین میں اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں، غزہ کے ساحلی علاقے میں اسرائیلی فوج کے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر حملے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق ماہی گیر اسرائیلی فوج کی ربر کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے چار فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار بھی کرلیا۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فلسطینی ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کے لیے اس علاقے میں موجود تھے جہاں ماہی گیری کی اجازت ہوتی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.