غزہ پر اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی، زخمیوں کی تعداد7 ہزار 200 سے بھی بڑھ گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کی بمباری سے ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات تباہ جبکہ 30 ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق 2 لاکھ 20 ہزار فلسطینی اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، ایک لاکھ فلسطینی اپنے عزیزوں، گرجا گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
اسپتالوں میں زخمیوں کے لیے بستر اور دوائیں کم پڑگئی ہیں اور بجلی بند ہونے سے وینٹی لیٹرز چلانا چیلنج بن چکا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ٹیم غزہ کے اسپتال پہنچی تو صحافیوں کو اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے اپنے ہی زخمی دوست اور اہل محلہ جا بجا نظر آئے۔
رپورٹر نے ایسے دلخراش اور بے بسی کے مناظر دیکھے کہ خود اس کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں اور صدمے سے سرپکڑ کر بیٹھ گیا۔
Comments are closed.