پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ غریبوں کے علاج کے لیے ملنے والی رقم بھی پی ٹی آئی کے فنڈ میں منتقل کی گئی۔
اپنے بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کا کیس زیر سماعت ہے۔
اپنے بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ سے متعلق شکایت پی ٹی آئی کے بانی ممبر نے کی ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ 2018 سے بھی پہلے کا ہے، پی ٹی آئی تاخیری حربے استعمال کر کے انصاف سے بھاگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پر فیصلہ سنانے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
Comments are closed.