جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

غرق شدہ آبدوز کمپنی کا انسانوں کو سیارہ زہرہ پر بھیجنے کا ارادہ

چند ہفتے قبل سمندر میں تباہ ہونے والی آبدوز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا کہنا ہے کہ وہ سیارہ زہرہ پر انسانوں کو بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے گولرمو سونلن نے کہا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ ان کی کمپنی 2050 تک سیارہ زہرہ پر ایک ہزار انسانوں کیلئے کالونی تعمیر کرے گی۔

واضح رہے کہ گولرمو کی کمپنی اوشین گیٹ کی آبدوز ٹائٹن جون کے وسط میں سمندر میں تباہ ہوگئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹائٹن کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد سمندر کے نیچے دھماکے سے ملتی جلتی آواز سنائی دی جس کی اطلاع کوسٹ گارڈ کمانڈر کو دی تھی۔

اب گولرمو کا کہنا ہے کہ اوشین گیٹ کو بھول جائیں، ٹائٹن کو بھول جائیں، انسانیت ایک بہت بڑی پیشرفت کرسکتی ہے لیکن ہم اگر ماضی کے تجربے سوچتے رہے تو اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خواہش تو ہے لیکن 2050 تک قابل عمل بھی ہوگی۔

گولرمو نے اپنے ایک بلاگ میں کہا تھا کہ خلا میں سفر کرنا ان کا بچپن کا خواب ہے، میں نے چار دہائیوں تک انسان کو مختلف سیاروں کی مخلوق بنانے کیلئے کام کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.