غذا میں سوڈیم کی کم مقدار بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
اگر بلڈ پریشر کے مریض ہیں توآپ کی غذا میں سوڈیم کی معمولی سی کمی بھی دل کی صحت میں بہتری کا سبب بن سکتی ہے۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے یا بڑھانے میں غذاؤں کا کردار بے حد اہم ہے۔
اناج (Whole grain) ، پھل، سبزیوں، لو فیٹ ڈیری مصنوعات، سیچوریٹڈ فیٹ اور کم کولیسٹرول پر مشتمل ڈائٹ پلان پر عمل کر کےانسان بلڈ پریشر کی سطح11 mm Hg تک کم کرسکتا ہے۔
سوڈیم کی کمی کیسے ممکن بنائی جائے؟
اپنی دن بھر کی غذا میں سوڈیم کی مقدار کم کرنے کے لیے درج ذیل نکات پر غور کریں۔
1- کسی بھی غذا کو استعمال کرنے سے قبل سوڈیم کی مقدار چیک کرنا ہرگز نہ بھولیں ۔
2- ایسے مشروبات اور غذاؤں کا استعمال کریں جن میں سوڈیم کی کم مقدار پائی جاتی ہو۔
3- پروسیسڈ غذاؤں کا استعمال کم کردیں کیونکہ عام طور پر قدرتی غذاؤں کی تیاری میں سوڈیم کی مقدار کم پائی جاتی ہےجبکہ پروسیسنگ کے دوران غذاؤں میں سوڈیم شامل کیا جاتا ہے۔
4- کھانے میں ذائقے کے لیے نمک کااستعمال بہت اہم ہےاور ایک چمچ نمک میں سوڈیم کی مقدار 2300ملی گرام ہوتی ہے۔ اس لیے نمک کا استعمال کم کریں۔
Comments are closed.