پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

عید کے موقع پر بختاور بھٹو کی شوہر کیساتھ دادا کی قبر پر حاضری

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے دادا کی قبر پر حاضری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنے والد اور شوہر کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کا اس پوسٹ کے کیپشن میں بتانا ہے کہ انہوں نے اپنے  آبائی قبرستان کا دورہ کیا جس کا نام ’بالو جو قبا‘ ہے جسے اُن کے دادا بلاول فقیر زرداری کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

بختاور بھٹو کا پوسٹ میں مزید بتانا ہے کہ انہوں نے حاضری کے دوران اپنے دادا سردار حاکم علی زرداری اور دادی بیگم بلقیس سلطانہ کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور اُن کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے بھی گڑھی خدا بخش میں والدہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.