عید کے تیسرے دن پانی کی قلت کے خلاف شہریوں نے ٹھٹھہ حیدرآباد شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنے کے باعث قومی شاہراہ بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دھرنے میں آباد گاروں، شہریوں، سیاسی و سماجی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کے افراد شامل ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ نہروں میں جب تک پانی نہیں چھوڑا جائے گا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
دوسری جانب سندھ کے سکھر، گڈو اور کوٹری بیراجوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق سکھر اور گڈو بیراج کے کئی کینالوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
Comments are closed.