جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

عید کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین مل بیٹھیں گے، فاروق ایچ نائیک

پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ عید کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین مل بیٹھیں گے، چاہتے ہیں تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے ہوں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو بتا دیا تحریک انصاف سے رابطہ ہوچکا ہے، عید کے دنوں میں مزید رابطے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم نامے میں 14 مئی کی تاریخ دی ہے، ہماری قیادت کے ساتھ مشاورت ہو رہی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں تمام انتخابات ایک تاریخ کو ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا جب تک اتفاق رائے نہیں ہو جاتا نئی تاریخ نہیں دے سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.