پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر تمام ٹرنیوں کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق یہ رعایت 22 اپریل سے 25 اپریل کے درمیان دی جائے گی۔
پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ریل گاڑیوں کے کرایوں میں رعایت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔
واضح رہے کہ کرایوں میں رعایت وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر دی گئی ہے۔
Comments are closed.