بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عید پر ناران کے ہوٹلوں میں رعایت کا اعلان

ملک میں پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ ہوٹل ایسوسی ایشن ناران نے عید کی خوشی میں سیاحوں کے لیے 30 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ضلع مانسہرہ میں بالاکوٹ سے بابوسر ٹاپ تک 200 کلومیٹر طویل وادی میں تقریباً ڈھائی ہزار چھوٹے بڑے ہوٹل ہیں جن کے مالکان و ملازمین سمیت ڈھائی لاکھ کے قریب افراد صرف 75 روز میں پورے سال کے لیے اپنے بچوں کی روزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔

پاکستان میں شدید مہنگائی کے باعث تمام کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھ کر ہوٹل ایسوسی ایشن ناران نے عید کے پُرمسرت موقع پر سیاحوں کے لبے ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں 30 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر د یا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 5 ماہ کے طویل عرصے کے بعد تمام رکاوٹیں دور کر کے مانسہرہ کے خوبصورت سیاحتی مقام ناران کو سیاحوں کے لئے کھول دیا ہے

صدر ہوٹل ایسوسی ایشن ناران مطیع اللّٰہ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے یہ ڈسکاؤنٹ دیا ہے۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ شدید مہنگائی کے طوفان میں ہوٹل ایسوسی ایشن کا اعلان سیاحوں کے لے یقینی سکون کا باعث ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.