قومی کرکٹ ٹیم کے ہردلعزیز کھلاڑی محمد رضوان نے گزشتہ روز عید میلا النبیؐ کے موقع پر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں ’درس‘ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں نماز ادا کی اور زندگی کے مقاصد، ایمان اور دنیا کی واحد یکتا ذات اللّٰہ تعالیٰ پر کامل یقین سے متعلق درس دیا۔
محمد رضوان کی درس دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین جہاں محمد رضوان کے پختہ ایمان اور یقین کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں محمد رضوان کو زیادہ گیندوں کے مقابلے میں کم رن ریٹ دینے پر معافی کا مستحق بھی ٹھہرا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے آج کل نیوزی لینڈ میں ہے۔
سہ فریقی سیریز میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ سیریز میں قومی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہہ ہے۔
قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔
Comments are closed.