گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ آج عہدکرنا ہے کہ وطن عزیز کو محفوظ تر بنانے کے لیے ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہے۔
گورنر پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سنت ابراہیمی قربانی کے ذریعےاللّٰہ کی رضا کےحصول کا طریقہ سکھاتی ہے۔
محمد بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اپنی سب سے پیاری چیز کو اللّٰہ کی راہ میں قربان کرنا اس دن کا سبق ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عیدکی خوشیوں میں وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو یاد رکھیں۔
Comments are closed.