ملک کے مختلف علاقوں میں عیدالاضحیٰ سے قبل کئی اے ٹی ایم آؤٹ آف آرڈر ہو گئے جبکہ کئی پر کیش ختم ہو گیا۔
اس حوالے سے صارفین کو اپنی ہی رقم حاصل کرنے میں شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ عید قریب آتے ہی اے ٹی ایم کے لنک ڈاؤن ہونا معمول بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ملک میں صارفین عید کے مواقع پر ایسی صورتِ حال کا سامنا کر چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.