بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

عید الفطر کیلئے 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائینگی

عید الفطر کے موقع پر ریلوے کے مسافروں کے لیے خوشی کی خبر سامنے آ گئی۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عید منانے آبائی علاقے جانے والے مسافروں کے لیے 18 اپریل 2023ء سے یہ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا ہے کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین 18 اپریل کو کراچی تا پشاور، جبکہ دوسری ٹرین بھی اسی روز کوئٹہ تا راولپنڈی چلائی جائے گی۔

تیسری عید اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو کراچی تا لاہور، چوتھی ٹرین 26 اپریل کو راولپنڈی تا کوئٹہ جبکہ پانچویں ٹرین 27 اپریل کو لاہور تا کراچی چلائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.