اسلام آباد: پاکستان رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، کل جمعرات کو ملک بھر میں عید منائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں منعقدہ ہوا ، جس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں سمیت دیگر علماء نےشرکت کی۔
مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا کہ پاکستان بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں، جس کے بعد یکم شوال کل 13مئی کو عید منائے جائے گی،چاند کی شہادتیں چمن ، قلعہ سیف اللہ اور پشاور سمیت دیگر علاقوں سے موصول ہوئی ہیں۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن قوم کو عید کا ایک تحفہ دیا ہے، لیکن عوام سے کیاگیا وعدہ پورا کیا ہےمایوس نہیں کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 14مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا ۔
Comments are closed.