اس بقر عید پر روایتی کھانوں جیسے کلیجی، دل ، گردے، مغز، پائے، نہاری یا پھر بریانی سے ہٹ کر کچھ نیا ٹرائی کیجئے اور ایک موقع کوہاٹی گوشت، بیف اسٹیکز، کرسپی چلی بیف اور مٹن یخنی پلاؤ کو دے کر مہمانوں سے خوب داد وصول کیجئے۔
انڈر کٹ گوشت، چھوٹی بوٹیاں بنالیں: 1 کلو، پیاز: 2 عدد، تیل: 2 کپ، ٹماٹر، چوپ کیے ہوئے: 2 عدد، لہسن، کوٹ لیں: 1 کھانے کا چمچ، ادرک، کوٹ لیں: 1 کھانے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ، لال مرچیں، کٹی ہوئی: ڈیڑھ کھانے کا چمچ، نمک: حسب ذائقہ
سب سے پہلے سوس پین میں تیل گرم کریں، اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ اب پیاز سنہری ہونے پر اس میں لہسن، ادرک، کٹی ہوئی لال مرچیں، ٹماٹر، نمک اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر 15 منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں گوشت شامل کر کے درمیانی آنچ پر 30 منٹ تک مزید پکائیں۔ چولہے سے اتار کر سرونگ پلیٹ میں رکھیں، سلاد اور فرنچ فرائس کے ساتھ سرو کریں۔
بیف انڈرکٹ: آدھا کلو، رائی دانہ پسا ہوا: آدھا چائے کا چمچ، مسٹرڈ پیسٹ: ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ، لال مرچ: ایک چائے کا چمچ، تھائم: ایک چائے کا چمچ، نمک: حسب ذائقہ، ادرک لہسن پیسٹ: آدھا چائے کا چمچ، تیل: 2 کھانے کے چمچ
انڈرکٹ بیف کو کسی بھاری چیز سے چپٹا کر لیں تاکہ اس کا ریشہ ٹوٹ جائے۔ سارے مسالوں کو ادرک لہسن پیسٹ کے ساتھ ایک باؤل میں مکس کریں اور ان کو بیف اسٹیک کے اوپر اچھی طرح لگا دیں۔ گرل پین پر تیل لگا کر اسے گرم کرلیں اور اس کے اوپر بیف اسٹیک کو درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے پکا لیں۔ پھر اسے ڈش میں نکالیں اور ہرے دھنیے سے گارنش کرکے پیش کریں۔
بیف انڈرکٹ: آدھا کلو، پیاز: ایک عدد، لیموں کا رس: 2 عدد، تیل: آدھا کپ، میدہ: آدھا کپ، ووسٹر شائر سوس: ایک چوتھائی کپ، مسٹرڈ پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ، ایچ پی سوس: 2کھانے کے چمچ، سفید سرکہ: 2 کھانے کے چمچ، کالی مرچ: 2 کھانے کے چمچ ﴿کٹی ہوئی)، نمک: حسب ذائقہ
سب سے پہلے بیف انڈر کٹ کواسٹیک کی شکل میں کاٹ کر اسے کسی بھاری چیز سے تھوڑا چپٹا کرلیں۔ اب ایک الگ پیالے میں تیل، لیموں کا رس، مسٹرڈ پیسٹ، ایک چوتھائی کپ، ووسٹر شائر سوس،سفید سرکہ، ایچ پی سوس، ادرک لہسن کا پیسٹ اور کٹی کالی مرچ شامل کرکے خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر اس پیسٹ میں اسٹیک کو 15 سے 20 منٹ تک میرینیٹ کریں اور پھر گرل پین میں گرل کرلیں۔
اس کے بعد الگ پین میں میدے کو بھون کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب پیاز کو بالکل باریک کاٹ کر تھوڑے سے تیل میں براؤن کرلیں۔ پھر اس میں ایک گلاس پانی شامل کرکے نمک، کُٹی ہوئی کالی مرچ اور ایک کھانے کا چمچ ووسٹرشائر سوس ڈال کر پکائیں۔ جب یہ اُبلنے کے قریب ہوجائے تو بھنا ہوا میدہ ڈال کر اسے گاڑھا کرلیں۔ سوس تیار ہونے پر پلیٹر میں اسٹیک نکال کر اُوپر سے سوس ڈال کر پیش کریں۔
انڈرکٹ (باریک کٹا ہوا) آدھا کلو، پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ، انڈا: ایک عدد، کارن فلور: 2کھانے کے چمچ، سفید تل: 2 چائے کے چمچ، لہسن: (چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچ، چلی گارلک ساس : 2کھانے کے چمچ، ووسٹر شائر ساس ایک کھانے کا چمچ، اویسٹر ساس: 2کھانے کے چمچ، ہری پیاز: (باریک کٹی ہوئی) 3عدد، ہری مرچیں: (لمبائی میں باریک کٹی ہوئی) 6عدد، نمک: حسب ذائقہ، مرچوں کا تیل : 2کھانے کے چمچ، تیل ایک چوتھائی پیالی۔ گارنشنگ کے لئے سلاد پتہ، ہری مرچ اور ٹماٹر
میدہ: ایک چوتھائی پیالی، کارن فلور: 2کھانے کے چمچ، بیکنگ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ، انڈا: ایک عدد، ٹھنڈا پانی: حسب ضرورت، تیل : 2کھانے کے چمچ۔
ایک پیالے میں آمیزے کے اجزا ملالیں۔ انڈر کٹ پر سفید مرچ، انڈا، کارن فلور، تل، مرچوں کا تیل اور نمک ملاکر رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور انڈر کٹ درمیانی آنچ پر سنہری تل کر نکال لیں۔ اسی کڑاہی میں لہسن سنہری کریں۔ اس میں پیالے کا آمیزہ انڈرکٹ، ہری پیاز، ہری مرچیں، اویسٹر ساس اور گارلک ساس ملائیں۔ ڈش کو سلاد پتے، ہری مرچوں اور ٹماٹر سے سجائیں اس پر چلی بیف نکال کر پیش کریں۔
مٹن: 500گرام، پیاز: 2عدد، گرم مصالحہ: 150گرام، لہسن: 4جوئے، ادرک: 10 گرام، لہسن ادرک پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ، سبز مرچ: 7عدد، نمک: حسبِ ذائقہ، مٹن یخنی: آدھا لیٹر، املی: 1کھانے کا چمچ، چاول: 700گرام، جاوتری: 1 چائے کا چمچ، کالی مرچ: ایک کھانے کا چمچ، ثابت دھنیا: 1کھانے کا چمچ، ثابت زیرہ: 1 کھانے کا چمچ، بادیان کا پھول: 1 کھانے کا چمچ، سونف: 1 چائے کا چمچ، کالی مرچ: 1 کھانے کا چمچ، دار چینی: 1 کھانے کا چمچ، لونگ: 1 چائے کا چمچ، تیزپات: 1عدد، دہی: آدھا کپ، کیوڑہ پانی: 1 چائے کا چمچ۔
ایک باؤل میں چاول لیں اور اس میں پانی ڈال کر 22 سے 25 منٹ تک بھگولیں۔ اب ایک ململ کے کپڑے میں ثابت دھنیا ،ثابت زیرہ،بادیان کا پھول ،سونف ،کالی مرچ ،دار چینی ،لونگ اور تیز پات ڈال کر ایک پوٹلی بنا لیں ۔ایک پین میں پانی لیں اوراس میں گرم مسالے کی پوٹلی ،مٹن ،پیاز ، لہسن اور ادرک ڈال کر بندکر دیں اور پندرہ منٹ تک دم دیں (یخنی تیار ہے )۔
اب ایک پین میں تیل لیں اوراس میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں اور ایک منٹ تک دم دیں ۔اب اس میں پانی ڈال کرایک منٹ دم دے کر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اورسبز مرچ ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں ۔ اب اس میں تیار کیا ہوا مٹن، گرم مسالہ ،دہی اور نمک ڈال کر ہلا لیں اور مٹن یخنی ڈال کر 3 سے 5 منٹ تک دم دیں ۔
اب اس میں املی ڈال کر مکس کر لیں اور بھگوئے ہوئے چاول اس میں ڈال کر اچھی طرح ہلالیں ۔اب اس میں جاوتری پاؤڈر ،سبز مرچ کیوڑہ اور پانی ڈال کر 15 منٹ تک دم دیں ۔مزیدار مٹن یخنی پلاؤ تیار ہے۔
Comments are closed.