اسلام آباد: پاکستان میں کوروبا صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے جبکہ عید کے دوسرے روز کورونا سے 48 اموات ہوئی ہیں اور 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19ہزار 384 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار517 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 48 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار123 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 19 فیصد سے زائد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 384 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار220 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 73 ہزار 398 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 330 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 80 ہزار438 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار 700 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 23 لاکھ 80 ہزار 670 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 لاکھ 31 ہزار 47 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 38 لاکھ 36 ہزار 291 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 24 ہزار 106 ہو گئی جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 282 ہو چکی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار364 ہو چکی ہے اور کورونا سے کُل اموات 4 ہزار 780 ہو گئیں ہیں جبکہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 403 ہوچکی ہے اور اس سے اب تک کُل اموات 3 ہزار 723ہو گئیں ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 78 ہزار969 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 724 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 23 ہزار 778 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 257 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 186 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے باعث اب تک یہاں کُل 511 مریض وفات پاچکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
واضح رہے سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی تھی جبکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے حکومتی حکمت عملی کے مثبت ثمرات نظر آنے لگے ہیں۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔
Comments are closed.