وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ عید الفطر پوری امت مسلمہ کے لئے خوشیوں کا سب سے بڑا دن ہے۔
عید الفطر کے حوالے سے ایک پیغام میں محمود خان نے کہا کہ عید الفطر کا تہوار اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی روایات کی علامت ہے، امت مسلمہ، پاکستانیوں خصوصاً خیبرپختونخوا عوام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ایثار، ہمدردی، تقویٰ اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے، ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں معاشرے کے محروم طبقوں کو ان خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے، نادار اور مستحق لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جا رہی ہے، پشاور کی مرکزی عید گاہ سمیت صوبے میں بیشتر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
Comments are closed.