اس عیدالاضحیٰ پر ران روسٹ کرنے والوں کو بھی کاروبار میں کمی کا سامنا ہے۔
سالِ رواں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے جہاں قربانی کرنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے وہیں ران روسٹ کرنے والے بھی گزشتہ سال کی نسبت اس سال کاروبار میں کمی کی شکایت کر رہے ہیں۔
فیصل آباد کی مشہور ران روسٹ کی دکانوں پر جہاں گزشتہ سال رش کی وجہ سے 24 گھنٹے پہلے بکنگ کروانا پڑتی تھی اب وہاں کام اتنا کم ہے کہ صرف 3 سے 4 گھنٹوں میں ران روسٹ کر کے دی جا رہی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے قربانی بھی کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاہک کم آ رہے ہیں۔
دکانداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ران روسٹ کروانے والوں کی تعداد اتنی کم ہے کہ دُکان کے اخرجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
Comments are closed.