عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے 3 دن اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد ہو گی۔
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے اجازت نامے کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہو گی، کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ بھی اجازت کے بغیر نہیں لگائے جا سکتے۔
کھالیں جمع کرنے والی گاڑیوں پر لاؤڈ اسپیکر اور پرچم پر پابندی ہو گی، زبردستی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو قانونی اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔
Comments are closed.