عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رونق بڑھ گئی ہے، شہری مناسب دام میں جانور ڈھونڈنے نکل پڑے ہیں۔
خریداروں کو دیکھ کر بیوپاریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں لیکن مہنگائی کے ستائے عوام کا کہنا ہے کہ جتنی گنجائش ہے اس میں اس بار جانور ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔
کراچی ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں Boss کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
منفرد رنگت، دلکش آنکھوں والے بھاری بھرکم بھینسے کے 45 لاکھ لگ گئے لیکن مالک پھر بھی راضی نہیں ہوا اور کہتا ہے 70 لاکھ ہی لوں گا۔
دوسری جانب گوجرانوالہ کی مویشی منڈی میں پہلوان بکروں کے چرچے ہیں، راجن پور نسل کے دس بکروں کے لیے پچاس لاکھ کی ڈیمانڈ ہے۔
لاہور میں ناز نخروں سے پالے گئے گول مٹول بکروں کے دام بھی کم نہیں، پانچ لاکھ فی بکرا ہے، مالک کہتا ہے کہ تینوں خریدنے والے کو دو لاکھ کا خصوصی ڈسکاؤنٹ دے گا۔
سرگودھا میں شہری نے لاڈلے بکرے شیرو کی سالگرہ منائی اور کیک بھی کٹوایا۔
Comments are closed.