وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور چیئرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شازیہ مری نے قوم اور مسلم اُمّہ کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے ذریعہ مستحق گھرانوں کو عید کے موقع پر بینظیر کفالت کی سہ ماہی قسط جاری کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ 90 لاکھ گھرانوں کو اضافہ شدہ 9 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جا رہے ہیں تاکہ غریب بھی عید منائیں۔
انہوں نے کہا کہ 19 جون کو شروع کردہ ان ادائیگیوں کی مد میں اس وقت تک 44 ارب کی رقم تقسیم ہوچکی ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اب تک 48 لاکھ گھرانوں کی خواتیں کو یہ وظائف دیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادائیگیوں میں کسی شکایت کی صورت میں بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر جاکر شکایت درج کروائیں۔
Comments are closed.