سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابات کی مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی اسی سلسلے میں گزشتہ روز حیدرآباد پہنچیں جہاں انہوں نے پُرجوش انداز میں پارٹی کارکنان اور جیالوں سے خطاب کیا۔
آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مہم کے دوران لی گئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔
آصفہ بھٹو کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں اُنہیں عوام کی جانب سے ’عکسِ بینظیر‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مستقبل کی رہنما اور سیاستداں آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی روک کر ایک ریڑھی سے کیلے خریدے اور اُسی وقت جیالوں میں تقسیم کر دیے۔
یہ ویڈیو دیکھ کر پی پی کے حمایتیوں کو بی بی کی یاد آ گئی۔
آصفہ بھٹو کی اس ویڈیو کے ساتھ اُن کی والدہ بینظیر بھٹو کی تصویریں بھی وائرل ہو رہی ہیں جن میں بی بی بھی پھل خرید کر جیالوں میں تقسیم کر رہی ہیں۔
جہاں اس عمل پر آصفہ بھٹو کو سراہا جا رہا ہے وہیں کچھ انٹرنیٹ صارفین آصفہ بھٹو پر حیدرآباد کی عوام میں کیلے تقسیم کرنے پر تنقید بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کارکنوں سے خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں، اب ہر جگہ تیر چلے گا۔
Comments are closed.