hookup Roosevelt New Jersey galaxy s10 stereo hookup hookup Cresskill New Jersey edelman hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عُمر گل کا حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے بعد خصوصی پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عُمر گل نے محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عُمر گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر محمد حفیظ کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جوکہ اُن کے کرکٹ کے دنوں کی ہیں۔

سابق کرکٹر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں محمد حفیظ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے اپنا کیریئر ایک ساتھ شروع کیا اور اس دن سے، میں آپ کو سب سے زیادہ مہربان اور ایک بہترین شخص کے طور پر جانتا ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ نے ان سالوں میں کرکٹ کی دنیا کو بہت کچھ دیا ہے اور ہم یقیناً آپ کو یاد کریں گے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ، لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

عُمر گل نے محمد حفیظ کی آگے کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر رخصت لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے باقاعدہ انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ اپنے کیریئر سے خوش اور مطمئن ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.