وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا عون چودھری کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عون چودھری اورراجہ ریاض کےپارٹی مخالف بیانات پر انہیں شرمندہ ہونا چاہیے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ مناسب ہوتا عون چودھری وزیراعظم عمران خان کے احسان مند ہوتے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے نسبت پر عوام نے عون چودھری اور ترین گروپ کو ووٹ ڈالے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ راجہ ریاض ابھی مستعفی ہوکر اپنی ساکھ پر دوبارہ منتخب نہیں ہوسکتے، ہمت ہے تو راجہ ریاض میرا یہ کھلا چیلنج قبول کرکے دکھائیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف میں صرف ایک گروپ ہے اور وہ وزیر اعظم عمران خان گروپ ہے۔
Comments are closed.