بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عورت مارچ کی جگہ حجاب ڈے منایا جائے،مولانا نورالحق قادری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کی جگہ حجاب ڈے منایا جائے،  عورت مارچ کے نام پر دینی امور کا تمسخر اڑایا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ میں نے عورت مارچ کے حوالے سے جو خط وزیر اعظم کو لکھا ہے اس میں عمران خان کو کہا ہے کہ خواتین کے مسائل حل کیے جائیں، عورت مارچ میں جو نعرے لگائے گئے اور جو بینرز اٹھائے گئے وہ اخلاق سے گرے ہوئے تھے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ میں نے خواتین پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی مخالفت نہیں کی،سب کو پتہ ہے کہ کونسے سلوگن ہیں جو مذہبی اقدار کے منافی ہیں،مجھے منشور سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، نعروں پر اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے ساتھ جو میانہ روی والافلسفہ ہے میں اس کے ساتھ چلتا ہوں، بعض عورت مارچ کے پوسٹر فوٹوشاپ تھے لیکن کچھ حقیقی نعرے بھی تھے جو اخلاقی معیار سے گرے ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ 17دن بعد پاکستان میں پانچواں عورت مارچ ہونے کی تیاریاں زور شور کے ساتھ جاری ہیں، جس پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔

You might also like

Comments are closed.