بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دھڑن تختہ کا خوف ، عمران خان نے اتحادیوں کو وزارتیں بانٹنے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم کے خلاف حکمت عملی طے کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی کے طور پر اتحادی جماعتوں کو خوش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا اور اتحادی جماعتوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے گلے شکوے اور تحفظات فوری طور پر دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

خیال رہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر اتحادیوں نے وزارت کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

You might also like

Comments are closed.