8 مارچ کو جہاں دُنیا بھر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ خواتین کا عالمی دن منایا گیا تو وہیں شہرِ قائد میں بھی خواتین اپنے حقوق کے لیے گھروں سے باہر نکلیں۔
خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
یوم خواتین کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینار اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔
ہر سال پوسٹرز اور پلے کارڈز معاشرے میں خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور ہر سال کی طرح رواں سال بھی عورت مارچ کے کئی پلے کارڈز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔
عورت مارچ کے چند پوسٹرز پر ایک نظر ڈالیں:
Comments are closed.