وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان و معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم صاحبہ عورتوں کو حقوق دلوانے نکلی تھیں، جبکہ پی ڈی ایم نے عورتوں کو جلسے میں آنے کی اجازت نہیں دی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان و معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر طنز کے تیر برسائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خواتین کے خلاف بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔
شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کیا سوچتی ہے میڈیا کو بتائے، 2018ء سے پی ڈی ایم نے کئی تحریکیں چلائیں، جو سب ناکام ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت میں مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو منہ بولا بھائی بنایا، ان کے ساتھ کیا ہوا سب کو معلوم ہے۔
وزیرِ اعظم کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ مریم نواز میٹنگ میں بیٹھ کر عورتوں کے حقوق سلب کرنے پر خاموش رہیں، آزاد کشمیر میں انہیں عبرت ناک شکست ہوئی۔
Comments are closed.