عالمی کمپنی گنور (Guvnor) نے ایک بار پھر پاکستان کو ایل این جی فراہمی سے معذرت کرلی ہے جس کے باعث گرمیوں میں بھی گیس کی قلت کا امکان ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گنور کمپنی معاہدے کے تحت اپریل، مئی اور جون میں 4 ایل این جی کارگوز فراہم نہیں کرے گی۔
کمپنی نے چار ایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی سے متعلق وزارت توانائی کو آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گنور کمپنی اس سے قبل نومبر، جنوری اور رواں ماہ مارچ میں بھی ایل این جی سپلائی میں ڈیفالٹ کرچکی ہے۔
Comments are closed.