جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عوام کو چور چور کے ترانے پر لگا کر بانی پی ٹی آئی سارا مال ہڑپ کرگیا، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عوام کو چور چور کے ترانے میں لگایا اور خود سارا مال ہڑپ کرگیا۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تبدیلی خان نے ہمیشہ تکبر اور انا کی سیاست کی، غرور اور تکبر کا سر ہمیشہ نیچے رہتا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جنرل باجوہ کو غیر معینہ مدت تک کی توسیع دینے کی بات درست نہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نوشہرہ کا جلسہ میرے نزدیک ایک فلاپ شو تھا۔ دوسرے اضلاع سے گاڑیاں بھر بھر کر کرائے کے لوگ نوشہرہ کلاں گراؤنڈ لائے گئے۔

سربراہ پی ٹی آئی پی  نے مزید کہا کہ نوشہرہ پہلے بھی میرا تھا اور اب بھی عوام میرے ساتھ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.