مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے۔
لاہور میں شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پارٹی امور اور انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا نقطۂ آغاز ثابت ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام دیکھ چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے سوا باقی سب نے دھوکا دیا، عوام سے وعدے صرف نواز شریف نے پورے کیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی پالیسی میں توازن لائیں گے، عوام اور مالیاتی اداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
Comments are closed.