جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عوام کو سہولیات ڈلیور نہ کرنے والے اس بار آخری الیکشن لڑیں گے، سراج الحق

free Kashmir and Palestine

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان  سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈلیور نہ کرنے والے اس بار آخری الیکشن لڑیں گے، اب دو خاندانوں کی نہیں عوام کی باری آئے گی، 8فروری کاسورج عوام کی تمناؤں کو روشن کرے گا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ الیکشن التوا سے متعلق سینٹ قراردادیں آئین کی خلاف ورزی ہیں، ان کی ایوان کا وقار مجروح کرنے کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں، بروقت اور شفا ف انتخابات کویقینی بنایا جائے، یہی استحکام کا راستہ ہے،دیرینہ موقف ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں مساویانہ مواقع فراہم کیے جائیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال تمام پارٹیوں نے حکومت کی، اس دوران کرپشن کیسز معاف کرائے گئے، آئی ایم ایف سے مشروط قرضے لے کر پٹرول، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا، حکمرانوں کے پروٹوکول میں کوئی فرق نہیں آیا البتہ عوام کے لیے سانس لینا بھی دشوار کردیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ سب پارٹیوں کی حکومتیں مل کر معیشت ٹھیک کرسکیں نہ ہی ان سے امن قائم ہوا، قومی وسائل کو ذاتی مفادات پر خرچ کیا گیا، 1985ء سے اقتدار میں موجود ن لیگ کے سربراہ اب چوتھی بار وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین فرما رہے ہیں کہ حکومت میں آ کر تین سو یونٹ بجلی مفت کردیں گے، سندھ میں15برس اقتدار میں رہنے والوں نے بجلی مفت کیوں نہیں کی؟

سراج الحق کا کہنا تھا کہ خاندانی پارٹیاں پراپرٹیز ہیں، انہوں نے بھائیوں،بیٹوں، بیٹیوں، بھتیجوں ،بھانجوں میں ٹکٹس تقسیم کیے، عام ورکر کو محروم رکھا، اب ان کی بادشاہتیں نہیں چلیں گی، جماعت اسلامی اقتدار میں تین سو یونٹ تک بجلی مفت کرے گی، وسائل کارخ عوام کی طرف موڑ کر انہیں تعلیم، صحت ، روزگار، چھت کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.