جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عوام کو سوچنا ہوگا کون الیکشن سے بھاگ رہا ہے، فیصل سبزواری

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 2018ء میں انتخابات میں ریونیو افسران کی تعیناتی پر اعتراض نہیں کیا تھا لیکن اب عدالت پہنچ گئے اور عدالت سے بھی انہیں فوری ریلیف مل گیا ہے، عوام کو سوچنا ہوگا کہ کون الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتخابات کے حوالے سے ریونیو افسران کی تعیناتی کے خلاف عدالت چلی گئی اور عدالت سے بھی انہیں فوری ریلیف مل گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تربیت کا عمل روک دیا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ریونیو افسران کی تعیناتی کا عمل پہلی دفعہ نہیں ہورہا ہے بلکہ 2018 میں بھی یہی ہوا تھا لیکن اس وقت تحریک انصاف نے آواز نہین اٹھائی تھی۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان بھرپور الیکشن کی تیاری کررہی ہے اور کراچی کے کئی علاقوں میں جلسے کرچکی ہے اور کل میرپور خاص پھر حیدرآباد اور پھر 21 جنوری کو کراچی میں جلسہ کرنے جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.