منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ پھر کل تک مؤخر

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں پر دوسرا اجلاس ہوا لیکن عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کل تک مؤخر ہوگیا۔

وزارت توانائی میں ہوئے اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز تیار کرلی گئیں، جو کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی، حتمی فیصلہ کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اجلاس میں اراکین عبوری کابینہ، سیکریٹری پاور، چیئرمین واپڈا، چیئرمین نیپرا و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

نگراں وزیراعظم کو اجلاس میں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں میں اضافے پر ہنگامی اجلاس کا پہلا دور گزشتہ روز ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.