آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی سیکورٹی اور حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور قوم کے لیے جان کے نذرانے پیش کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہیروز ہیں۔ عوام کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
آرمی چیف نے کامیاب گریجویٹس کو ڈگریاں اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ایوارڈز بھی دیے۔
آرمی چیف کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی اعزازی فیلو شپ دی گئی۔
Comments are closed.