پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا پریشر برداشت نہیں کرسکتی ہے۔
لاہور میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں علی زیدی نے کہا کہ لانگ مارچ تو انشا اللّٰہ خان صاحب کی قیادت میں ضرور ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کو اصل میں عمرانوفوبیا کی بیماری ہے، یہ عوام کا پریشر برداشت نہیں کرسکیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ لوگ کوئی بھی دو نمبر کام کرنے سے نہیں گھبراتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی کوشش ہے کہ الیکشن نہ کرائیں جبکہ ہماری کوشش ہے کہ ان کو کرپشن نہ کرنے دیں۔
عمران اسماعیل نے اس دوران کہا کہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت ہل رہی ہے، امید ہے پورا پاکستان پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت کرے گا۔
Comments are closed.