بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام کا جینا محال ہو گیا، یہ لوگ جھوٹ بولتے نہیں تھکتے، سعد رفیق

پاکستان  مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عوام کا جینا محال ہوگیا، یہ لوگ جھوٹ بولتے نہیں تھکتے، حکومت کا فلسفہ ہے اتنا جھوٹ بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ چینی کا سارا خام میٹریل ملک میں موجود ہے، پھر بھی اس کا بحران ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارلیمنٹ کو غیرفعال، ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنادیا گیا، ہمارے ووٹ ہوتے تو مواخذے کی تحریک لاتے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب نام نہاد انتخابی اصلاحات کی جارہی ہیں، اب یہ لوگ دن دیہاڑے ووٹوں کی لوٹ مار کا منصوبہ بنارہے ہیں، کوئی ایک ریاستی ادارہ بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام حکومت کے خلاف باہر نکلنے کے لئے اپوزیشن پر زور دے رہے ہیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رکھنا حکومت کا کام ہے اپوزیشن کا نہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان صاحب کو مان لینا چاہیے کہ وہ حکومت نہیں چلا سکے، اس حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.