وزیرِدفاع پرویز خٹک کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بیانیئے کو عوام نے مسترد کر دیا۔
یہ بات وزیرِدفاع پرویز خٹک نے اضاخیل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جیت عوام کا فیصلہ ہے۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آپس میں اپنےمعاہدوں پر تقسیم ہو چکی ہیں۔
وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.