بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام نواز شریف جیسے وزیر اعظم اور اسحق ڈار جیسے وزیر خزانہ کا انتظار کررہے ہیں، ملک نور اعوان

پاکستان کے عوام میاں نواز شریف جیسے وزیر اعظم اور اسحق ڈار جیسے وزیر خزانہ کا انتظار کررہے ہیں۔

یہ بات مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے ن لیگ جاپان کی مجلس شوریٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو یاد ہے میاں نواز شریف کے دور میں وزیر خزانہ اسحق ڈار ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔

انھوں نے کہا کہ اسحق ڈار عام آدمی کے استعمال کی تمام اشیا کی قیمتوں پر گہری نگاہ رکھتے تھے اور ان میں کسی بھی طرح کے اضافے کو روکنے میں کردار ادا کرتے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے تھے۔

ملک نور اعوان نے مزید کہا کہ نواز شریف کو عوام کا درد تھا جبکہ موجودہ حکومت کو کوئی پرواہ نہیں، ان کا مطمع نظر محض حکومت انجوائے کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.