جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے اپوزیشن اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات میں لوگوں میں ہم آہنگی اور آپس میں دوستانہ تعلقات پیدا کریں۔
جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کی اس اپیل پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف الیکشن کے یک نکاتی ایجنڈے پر حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
جس کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال اتنی سنگین ہے کہ سیاسی درجہ حرارت سب کو مل کر کم کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف الیکشن کے بارے میں کوئی بات چیت کرنا چاہتی ہے تو تحریک انصاف لانگ مارچ کی کال واپس لے اور مذاکرات کیلئے اپنی ٹیم اناؤنس کرے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.