پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف تم عوام کو بھکاری بنا رہے ہو لیکن عوام غلام نہیں بنیں گے۔
چنیوٹ میں اسد عمر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے ہینڈلرز سن لیں عوام کسی کے آگے سرجھکانے کو تیار نہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ یہ لوگ اپنی کرسی اور حرام کی دولت بچانے میں لگے ہوئے ہیں، 75 سال سے سن رہے ہیں پاکستان کمزور ملک ہے وسائل کم ہیں۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کمزور نہیں، اس پر مسلط لوگ کمزور ہیں جن کو اپنی دولت کی فکر ہوتی ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ پہلے جیلوں سے ڈراتے رہے، ان کو نظر آگیا کہ یہ ڈرنے والے نہیں، پھر انہوں نے سازش کی، کسی طرح گولیاں چلا کر کپتان کو قتل کیا جائے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کم عقل نہیں جانتے جیل میں ڈالنا ان کے اختیار میں ہے، مگر موت دینا تو نہیں۔
Comments are closed.