جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عوام دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار رہیں، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار کردیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جارہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق فشنگ لنکس عوام کو دھوکہ دینے کے لئے بنائے گئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ موبائل رجسٹریشن، سمز کی تعداد جاننے کےحوالے سے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.