لاہور: مینارپاکستان گریٹر اقبال پارک میں تحریک انصاف کے جلسے میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ گلی گلی محلے محلے تیاری کرنی ہے جب میں آپ کو اسلام آباد بلاؤں گا، روس اس لئے گیا کہ میر ی قوم کوفائدہ ہو، کبھی کسی سے ڈکٹیشن لی اور نہ لینے کا ارادہ ہے، اب عوام کو پتا چلا کے سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے، بڑی کوشش تھی کہ ہماری آزادخارجہ پالیسی بنے، روس، چین سےتعلقات پسند نہ آئے تو باہر سےسازش شروع ہوئی، اندرتھری اسٹوجز بیٹھے تھے، قوم میر ی کال کا انتظار کرے سب کو اسلام آباد بلاؤں گا، میرا صرف اورصرف ایک ہی مطالبہ کہ جلد از جلد الیکشن کرائے جائیں،کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے،27 رمضان المبارک شب دعا منانے کا اعلان کرتا ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اب وہ پاکستان میں حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ہمارے مخالفین سوچتے ہیں کہ لاہور جلسے کے بعد کیا ہوگا، کان کھول کر سن لیں، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، تحریک ابھی زور پکڑے گی۔گلی گلی محلے محلے تیاری کرنی ہے جب میں آپ کو اسلام آباد بلاؤں گا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ وزیراعظم بنا تو میری سب سےبڑی کوشش تھی کہ ہماری آزادخارجہ پالیسی بنے آزادخارجہ پالیسی کا مطلب ہم جوفیصلےکریں اپنےلوگوں کےمفادات کیلئےہوں میں اپنےلوگوں کو کسی دوسرےملک کے مفادات کیلئےقربان نہ کروں یہ لوگ عادی تھےجوپاکستان کودھمکیاں دیتےتھے یہ لوگ ایک فون کال پرباتیں منوا لیتے تھے کبھی کسی سے ڈکٹیشن سےنہیں لی اورنہ کبھی کسی سےڈکٹیشن لوں گا۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ باہر سےحکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے؟ پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا اس کامطلب پٹرول اورفضل الرحمان کو30فیصدکم قیمت پر بیچ سکتےتھے روس سے ہمیں 20لاکھ ٹن گندم درآمدکرنی تھی روس ہمیں گندم بھی20فیصدکم قیمت پردےرہاتھا روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعےمہنگائی کم کرسکتاتھا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روس ،چین سےتعلقات پسند نہ آئے تو باہر سےسازش شروع ہوئی سازش مکمل نہیں ہوتی جب تک ملک میں میرجعفر،میرصادق موجودنہ ہوں، پاکستان میں بیٹھےمیرصادق، میرجعفروں نے باہر کی سازش میں حصہ لیا اندر تھری اسٹوجز بیٹھے تھے انہوں نے مل کر ایک حکومت کو گرایا سب سے بہترین پرفارمنس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تھی، ہمارے دور میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر تھی، معیشت بہتر ہو رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں 31 ارب ڈالر اوورسیز پاکستانیوں نےبھیجے پاکستان کی تاریخ میں ہم سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا 6ہزار ارب روپے، خطےمیں سب سےکم بےروزگاری پاکستان میں تھی، کوروناوباکےدوران پاکستان کی دنیا بھر میں مثال دی جاتی ہے مثال دی جاتی تھی کوروناوبامیں پاکستان نےاپنےلوگ اورمعیشت بچائی۔
عمران خان نے کہا کہ باہر بیٹھے سامراج کو ایک اور مسئلہ تھا مشرف نے ایک فون کال پر گھٹنےٹیک دیئے تھے مشرف کسی اورجنگ میں ہمیں لےکر گیا میں پہلےدن سےاس فیصلےکیخلاف تھا میں کیوں کہہ رہاتھاکہاس جنگ کیخلاف ہوں؟ کون ساملک کسی اورملک کیلئےاپنےآپ کوقربان کرتاہے کسی اورکی جنگ میں 80ہزار قربانیاں دیں کسی اورکی جنگ میں100ارب ڈالر سے زائد ملک کانقصان ہوا کبھی کوئی کمیشن نہیں بیٹھاکہ تحقیقات کی جائیں، انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا آپ امریکا کو اڈے دیں گے پوچھتا ہوں کیا ایبسلوٹلی ناٹ کے علاوہ میرے سے کسی اور جواب کی امید رکھتےتھے باہر بیٹھے سامراج کوچیری بلاسم چاہیےتھےاس لیے مجھ سے مسئلہ تھا میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے میری باہر کوئی جائیداد نہیں ہے عوام سےکہتا ہوں ان کو ووٹ دو جن کا کچھ بیرون ملک نہ پڑا ہو۔
Comments are closed.