امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام بجلی بلوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، عوام نے اعلان کردیا ہے کہ بلوں میں اضافہ منظور نہیں۔
کراچی میں ریلی سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 500 ارب روپے کی چوری اور مفت بجلی سے خاص لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیا رویہ ہے عوام پر ہر 15 دن بعد پیٹرول بم گرایا جائے، حکمرانوں کو نظر آنا چاہیے کہ اب مزید ظلم نہیں چلے گا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ایسا انقلاب نہیں چاہتے جس میں ظلم اور زیادتی ہو. خاص لوگ بجلی مفت استعمال کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 500 ارب روپے کی چوری اور مفت بجلی سے خاص لوگ فائدہ لے رہے ہیں، آئی ایم ایف سیاسی بالادستی کا ادارہ ہے۔
Comments are closed.