بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام این آر او نہیں سستی بجلی اور روزگار مانگ رہے ہیں، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن عمران کہتے ہیں این ار او نہیں دوں گا۔

نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غریب عوام این آر او نہیں سستی بجلی، روزگار اور جینے کا حق مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کر نے والے نے آج تک فارن فنڈنگ کیس کا حساب نہیں دیا، دوسروں سے رسیدیں مانگنے والا اپنے تحفوں کی رسیدیں دینے کو تیار نہیں ہے۔

علاوہ ازیں (ن )لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیں گے، اس لیے حکومت الیکٹرونک ووٹنگ مشین لا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن ووٹنگ مشین پر نہیں ہوگا، شہباز شریف کو تیسری مرتبہ جیل میں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.