بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوامی کچہریوں کی پہلی سہ ماہی رپورٹ وزیرِ اعظم ڈلیوری یونٹ کو موصول

32 وفاقی اداروں کی عوامی کچہریوں کی پہلی سہ ماہی رپورٹ وزیرِ اعظم ڈلیوری یونٹ کو موصول ہو گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر 32 وفاقی اداروں نے 955 ای کچہریاں منعقد کرائیں۔

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سرکاری اداروں میں عوامی…

پی ایم ڈی یو کا کہنا ہے کہ وزارتِ تعلیم، مواصلات کے ذیلی اداروں، موٹر وے پولیس، این ایچ اے اور نادرا کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

وزیرِ اعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی پر پی ایم اے اور ریلوے افسران کو کارکردگی بہتر کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پیشِ نظر عوامی مسائل کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کا مزید کہنا ہے کہ اداروں کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔

پی ایم ڈی یو کے مطابق وفاقی اداروں کی کچہریوں میں 6 ہزار 911 شکایات میں سے 4 ہزار 842 کو حل کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.