پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آئندہ بھی رہے گی، عوامی طاقت سے نہ صرف تبدیلی والے بلکہ مودی کو بھی کشمیر سے بھگائیں گے۔
سابق وزیر اعظم محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کردی۔
مظفر آباد میں آصفہ بھٹوزرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید نے کہا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا، وہاں ہمارا خون گرے گا۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر آپ امن چاہتے ہیں تو امن ہوگا، آپ جنگ چاہتے ہیں تو جنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوام کے لیے علاج کی مفت سہولیات ہیں، کشمیر میں پیپلز پارٹی نے 6 یونیورسٹیاں بنائیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ اس الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا، پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آج بھی کمشیر کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو نے جو وعدے کیے ہیں وہ سب پورے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ بلاول کا ساتھ دیں، جیسے میرے نانا اور والدہ کا ساتھ دیا، عوام کو ان ظالموں سے چُھڑائيں گے، بلاول وعدے پورے کريں گے، تیر ترقی کا اور بے نظير کشمیر کا نشان ہے۔
Comments are closed.